طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ وہ ایک ایسی حکومت چاہتے ہیں جو مضبوط اور اسلام پر مبنی ہو اور جس میں تمام افغانی حصہ دار ہوں۔

باغی ٹی وی : طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان طالبان کے لیے "دوسرے گھر کی طرح ہے” اور ہمسایہ ملک کے ساتھ تجارتی اور اسٹریٹجک تعلقات کو گہرا کرنے کا عزم ہے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ طالبان بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

افغانستان کی سرحدیں پاکستان سے ملتی ہیں۔ جب ہم مذہب کی بات کرتے ہیں تو روایتی طور پر ہم آہنگ ہوتے ہیں ، دونوں ممالک کے لوگ آپس میں گھل مل جاتے ہیں دونوں کا مذہب ثقافت اور زبان ایک ہے چنانچہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے منتظر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان پر قبضہ کرنے کے لیے طالبان کی کارروائی میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک نے کبھی بھی ان کے معاملات میں ’’ مداخلت ‘‘ نہیں کی۔

مجاہد نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اپنے بقایا مسائل کے حل کے لیے مل بیٹھنا چاہیے ، انہوں نے مزید کہا کہ طالبان بھارت سمیت تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

افغانستان میں حکومت سازی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کے درمیان ، طالبان ترجمان نے کہا کہ وہ ایسی حکومت چاہتے ہیں جو مضبوط اور اسلام پر مبنی ہو اور جس میں تمام افغانی حصہ دار ہوں۔

نیوز ایجنسی روئٹرز نے بدھ کے روز رپورٹ کیا کہ گوانتانامو کے سابق قیدی ملا عبدالقیوم ذاکر کو طالبان نے قائم مقام وزیر دفاع نامزد کیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے الجزیرہ نیوز چینل کے حوالے سے بتایا۔طالبان نے ابھی تک باضابطہ طور پر تقرریوں کا اعلان نہیں کیا ہے ، لیکن مجاہد نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ 31 اگست کو امریکہ کے افغانستان سے نکلنے سے پہلے ایک حکومت قائم ہو جائے گی۔ "ہم اس پر کام کر رہے ہیں-

کابل ائیر پورٹ دھماکہ: طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی شدید مذمت

مجاہد نے یہ بھی کہا کہ طالبان افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے تمام علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، "جنگ زدہ ملک میں امن اور معمول کی بحالی ہے-

ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ بیس سال بعد بھی اس بات کو کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ نے نائن الیون کے حملے کیے ، امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسامہ بن لادن کا نائن الیون میں حملوں کا الزام لگا کر جنگ کے لیے بہانہ بنایا گیا

قبل ازیں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ خواتین کا نقاب اور گھروں میں رہنے والی بات بے بنیاد ہے عوامی مقامات پر موسیقی پر پابندی ہوگی، اسلام میں موسیقی حرام ہے دباؤ ڈالنے کی بجائے کوشش کریں گے کہ لوگ ایسا نہ کریں خواتین کو اسکول، کالجز اور دفاتر میں کام کرنے کی اجازت ہوگی خواتین کو 3یا اس سے زیادہ دن کےسفر پر محرم کے ساتھ جانا لازمی ہوگا، عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں،

امریکا نے افغانوں کوہجرت پر اُکسا کر وسائل سے عاری ملکوں میں قیدیوں کی طرح رکھا…

کشمیر سے متعلق بھارت کو اپنا رویہ مثبت کرنا ہوگا، مناسب نہیں ہوگا کہ دنیا ہمیں تسلیم نہ کرے، بڑی تعداد میں افغانوں کی حمایت حاصل ہے۔ پاکستان ہمارا پڑوسی ملک ہے ، ہماری کئی چیزیں مشترک ہیں ۔ کوشش ہے ایسی اسلامی حکومت لائیں جسے سب تسلیم بھی کر یں۔

غیر ملکی میڈیا اداروں کے ساتھ انٹر ویوز کے بعد ذبیح اللہ مجاہد ٹوئٹر پر تاپ ٹرینڈ ہے جس میں ان کے انٹریوز کے بارے میں لوگ اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں-


https://twitter.com/disclosetv/status/1430931781159636992?s=20
https://twitter.com/__habibtea/status/1430765000742768641?s=20
https://twitter.com/squsayen/status/1430969739090726912?s=20


https://twitter.com/TalibTimes/status/1430803562842361858?s=20
https://twitter.com/EliseiNicole/status/1430896160898646026?s=20
واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں-

لا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے-

پاکستان کیخلاف کسی کواپنی زمین استعمال کرنے نہیں دینگے:ذبیح اللہ مجاہد

Shares: