رالیکشن کمیشن نے وزیر قانون پیجاب عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن کے ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وضاحت طلب کر لی.

الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی طلبی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے ،مراسلے میں کہا گیا کہ کہ وزیر داخلہ پنجاب نے 27 اور 28 جون کو جھنگ کا دورہ کیا اور جھنگ میں منعقد پونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی پی 125 اور پی پی 127 کے حلقوں میں الیکشن کمین میں حصہ لیا.وزیر داخلہ نے ان حلقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا.
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی کئی ذرائع سے تحریرٰ اطلاعات ملی ہیں.مراسلے کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ کو خود یا اپنے وکیل کے ذریعے یکم جولائی 2022 کو دوپہر 2 بجے ڈ سٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جھنگ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
مراسلے میں 15 جون کے ضمنی الیکشن کیلئے جاری کئے گئے ضابظہ اخلاق کو بھی دوبارہ دوہرایا گیا.اور بتا کیا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطاباق صدر ،وزیراعظم ،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر وفاقی وزراء،وزراء مملکت،گورنرز، وزراء اعلی، وزیراعظم اور وزراء اعلی کے معاونین ، مشیران ،میئرز، چیئرمین، اور ناظم الیکشن کے دوران کمپین میں حصہ نہیں لے سکتے.
مراسلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن برائے ضمنی الیکشن جھنگ محمد توصیف قادر کے دستخط سے جاری کیا گیا.








