امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

باغی ٹی وی : چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا .نیول چیف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔

نیول چیف نے 49ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔نیول چیف نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں میری ٹائم سیکیورٹی کو درپیش مختلف چیلنجز کا ذکر کیا۔

امیر البحر نے پاک بحریہ کو خطے کی ایک مضبوط بحری قوت بنانے کیلیے جاری مختلف دفاعی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔کسی بھی محاذ میں کامیابی کے لیے عسکری طاقت کے ساتھ ساتھ ایمان کی مضبوطی اور کردار کی پختگی انتہائی ضروری ہے۔

پاک بحریہ ہر طرح کے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔قبل ازیں کورس کے شرکاء نے "ہندتوا آئیڈیالوجی اور انڈیا اور پاکستان کے مسلمانوں پر اس کے اثرات” کے موضوع پر ایک مقالہ بھی پیش کیا۔

Shares: