میں جب درزی تھا تب بھی خوش تھا آج آرٹسٹ ہوں تو آج بھی خوش ہوں ظفری خان

میں صاف ستھری کامیڈی کو ترجیح دیتا ہوں
0
38
zafri khan

سٹیج کے معروف اداکار ظفری خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہےکہ اداکاری میں آنے سے قبل میں درزی تھا اور کپڑے سلائی کیا کرتا تھا، میں تب بھی ایک خوشگوار زندگی گزار رہا تھا، اور اپنی زندگی سے بے حد مطمئن تھا. میں آج اگر دیکھوں کہ آج میں اداکار ہوں تو آج بھی بہت خوش ہوں، میں نے زندگی میں ہر حال میں خوش رہنا ہی سیکھا ہے. ظفری خان نے کہا کہ انسان کو ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے ، کیونکہ انسان کو اللہ آزماتا بھی ہے. اس آزمائش میں پورا اترنا ہی انسان کی کامیابی ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے طے کر رکھا ہوتا ہےکہ کس انسان نے کتنا اور کیسے سفر طے کرنا ہے.

ظفری خان نے یہ بھی کہا کہ میں صاف ستھری کامیڈی کو ترجیح دیتا ہوں، میں نے آج تک سٹیج پر ایسا جملہ نہیں بولا جس کو سن کر فیملیز شرما جائیں. انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ایسا کام کروں کہ جس کو دیکھ کر شائقین کہیں کہ مزہ آگیا ، وہ یہ نہ کہیں کہ وقت اور پیسہ دونوں کا ضیاع کیا ہے. یاد رہے کہ ظفری خان سٹیج کے ایک بڑے فنکار ہیں اور اپنی ایک بڑی فین فالونگ رکھتے ہیں.

کسی کو پانے کا ٹھان لوں تو پا لیتا ہوں حسن احمد

شان کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا معمر رانا

شاہد آفریدی کو ولن کا کردار دوں گا خلیل الرحمان قمر

Leave a reply