اداکار ظفری خان کی ایمانداری کا عالم ، رہ جائیں آپ بھی حیران

0
79

سٹیج آرٹسٹ ظفری خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک ایسا قصہ سنایا ہے کہ جس کو سن کر رہ جائیں آپ بھی حیران ۔ انہوں نے بتایا کہ ایک بار رمضان المبارک کے دن تھے اورمیں اپنے دوستوں کے ساتھ گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا ، سحری کا وقت ہونے والا تھا ، میرے پاس دو لڑکے آئے بولے آپ کے ساتھ تصویر بنوانی ہے تو میں نے کہا کہ میں نے داڑھی رکھی ہوئی ہے پھر کبھی آجانا ، میں شیو کروا لوں گا تو تصویر بنوا لینا انہوں نے بہت اصرار کیا میں نے کہا کہ نہیں میں اس حالت میں تصویر نہیں بنوا سکتا۔ وہ لڑکے چلے گئے اتنے میں ہماری سحری تیار ہوگئی ہم نے گھر کے باہر سے کرسیاں اٹھانا شروع کر دیں کہ اندر جا کر سحری کرلیں دیکھا کہ ایک شاپر پڑا ہے اس کو کھولا تو اس میں سات سوٹ تھے

، میں بہت حیران ہوا دوستوں سے پوچھا آپ کے تو نہیں سب نے کہا کہ نہیں، پھر یاد آیا یہ ان لڑکوں کے ہی ہوںگے ، میرے پاس سوٹ پڑے رہے ، گھر والوں نے کہا کہ آپ سلوا لیں، میں نے کہا کہ نہیں میں نے نہیں بنانے میں ان کو واپس کروں گا جن کے ہیں۔ سال ڈیڑھ گزر گیا ایک بار میں گھر کی قریبی مسجد میں نماز پڑھنے گیا ، دیکھا ایک موٹر سائیکل میرے پاس رکی دو لڑکوں نے کہا کہ بھائی جان آج تو تصویر بن کے رہے گی ڈیڑھ سال پہلے بھی آپ نے منع کر دیا تھا کہ میری داڑھی ہے۔ میں نے ان کو کہا اوہو تم وہ لوگ ہو جو میرے گھر آئے تھے وہ بولے جی ہاں میں نے کہا کہ کوئی چیز گم ہوئی تھی بولے سات سوٹ ، میں ان کو گھر لے گیا سوٹ دئیے تو وہ بہت خوش ہوئے۔ ظفری خان نے کہا کہ میں نے راستے میں پڑی ملی چیز کے بارے میں اللہ کا فرمان پڑھ رکھا تھا لہذا میں نے ان کپڑوں کا استعمال نہ کیا ۔

Leave a reply