سٹیج کے معروف اداکار ظفری خان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو گردش کررہی ہے جس میںوہ بتا رہے ہیں کہ ان کے نام کے کئی سوشل میڈیا اکائونٹس بنے ہوئے ہیں جو کہ سب جھوٹے ہیں ان کا اس سے کوئی تعلق نہیں. ٍطفری خان نے کہا ہے کہ میرا صرف ایک ہی اکائونٹ ہے جس پر میری تصویر نہیں بلکہ میرے نام کے مخفف والی تصویر لگی ہوئی ہے. انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹس کے اکائونٹ کے حوالے سے بھی بتایا اور کہا کہ اس کے علاوہ میرا کوئی اکائونٹ نہیں ہے. ظفری خان نے اس وڈیو میںوہ تمام فیک اکائونٹس دکھائے جو ان کے نام کے بنے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مجھے یہ وڈیو اس لئے بنانی پڑی ہے کیونکہ یہ جعلی اکائونٹس میرے نام پر لوگوں کو دھوک دے رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ”مجھے پتہ چلا ہے کہ میرے نام کے جھوٹے اکائونٹس بنانے والے اب لوگوں سے پیسے مانگ رہے ہیں ”ان سے ان کی تصاویر مانگ رہے ہیں،انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ ایسے تمام اکائونٹس کو رپورٹ کریں تاکہ یہ لوگ میرے نام پر کسی کو لوٹ نہ لیں. انہوں نے ساتھ ہی تنبیہ بھی کی کہ میرے نام سے کوئی بھی آپ سے کچھ کہے تو اس کو بالکل مت سچ جانیے گا.