باصلاحیت اداکار زاہد احمد اور اداکارہ ثناء جاوید ایک ساتھ نظر آئیں گے. دونوں اس بار ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز کی نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ پروڈکشن "محبت ایک سزا” میں کام کررہے ہیں. زاہد احمد اور ثناء جاوید کے مداح اس خبر کو سن کر کافی ہیں خوش. ڈرامے کی دیگر کاسٹ میںکون کون ہو گا اس کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں. زاہد احمد نے فلمی کیرئیر کا آغاز بھی رواں برس شروع کر دیا ہے ان کی پہلی فلم اسی برس عید الفطر پر ریلیز ہوئی اس میں ان کے ساتھ صبا قمر دکھائی دیں فلم نے کامیابی حاصل کی اور یوں زاہد احمد کی بڑی سکرین پر بھی اینٹری دھماکے دار رہی . اسی طرح سے ثناء جاوید بھی فلمیں کر چکی ہیں لیکن انہیںبڑی سکرین پر اتنی کامیابی نہیںملی
لیکن یہ دونوںاداکار ٹی وی کے بڑے فنکار ہیں ان دونوں کے کریڈٹ پر بڑے اور نامور ڈرامے ہیں. زاہد احمد اور ثناء جاوید نے اس سے پہلے بھی ڈرامہ سیریل زرا یاد کر میں ایک ساتھ کام کیا تھا ڈرامہ کامیابی سے ہمکنار ہوا اور لوگوں نے ان کی جوڑی کو بھی کافی سراہا شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی پرجوش ہیں. محبت ایک سزا ڈرامے کی شوٹنگ ابھی شروع نہیںہوئی لیکن مرکزی کاسٹ فائنل کر لی گئی ہے اور اسکے مطابق زاہد احمد اور ثناء جاوید ایک ساتھ دکھائی دیں گے .