ژالے سرحدی جلدی ہی غیر ملکی فلم میں نظر آئیں گی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی بین الاقوامی فلم میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں فلم کی شُوٹنگ کا آغاز رواں ماہ کے آخر میں ہوجائے گا۔

باغی ٹی وی : اطلاعات کے مطابق ژالے سرحدی جلد ہی ملکی فلم سمیت ایک غیر ملکی فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردیں گی اور ساتھ ہی وہ اپنا پہلا گانا بھی ریلیز کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CCkf5cDAk9I/
اس حوالے سے ژالے سرحدی کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی بین الاقوامی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی یہ اُن کی بین الاقوامی سطح پر پہلی فلم ہوگی جس میں وہ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اداکارہ نے اپنی غیر ملکی فلم کے حوالے سے بتایا کہ وہ کسی بھارتی فلم نہیں بلکہ انٹرنیشنل فلم کا حصہ ہوں گی، اداکارہ نے فلم کے حوالے سے زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
https://www.instagram.com/p/CCXgHnyAdNH/
انہوں نے بتایا کہ غیر ملکی فلم کی ہدایات بہت معروف فلم ساز دیں گے، یہاں انہوں نے ہدایت کار کا نام نہیں بتایا۔

ژالے سرحدی نے بتایا کہ وہ ایک کمرشل فلم ہوگی اور رواں ماہ کے آخر میں ممکنہ طور پر اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا ساتھ ہی اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ملکی فلم بھی کرنے جا رہی ہیں جس کی شوٹنگ شمالی علاقہ جات میں ہو گی علاوہ ازیں بطور گلوکارہ جلد ہی وہ اپنا پہلا سنگل گانا ریلیز کریں گی-

Comments are closed.