زہریلے سانپ تحریر: ایک تصویر کے دو رُخ
دنیا کے ہر کُونے میں طرح طرح کے خطرناک سانپ پائے جاتے ہیں کچھ سانپوں کے کاٹنے کی وجہ سے فوری طور پہ موت واقع ہو جاتی ہے کچھ ایسے سانپ بھی ہیں جن کے پاس سے گزر جانے پہ بھی انسان کو نقصان پہنچ جاتا ہے یوں تو چھوٹے موٹے بڑے سانپ ہر جگہ موجود ہیں پر یہ زیادہ ویران جگہوں ، جنگلوں اور کھیتوں والی جگہ پائے جاتے ہیں۔ دنیا میں ایک ایسا جزیرہ بھی موجود ہیں جدھر صرف سانپ ہی سانپ ہیں جدھر انسان کم بستے ہیں اتنے بڑے سانپ موجود ہیں کہ جو پورا انسان کھا جاتے ہیں ۔مغربی بحرالکاہل کا علاقہ گوام میں بھورے رنگ کے سانپ پائے جاتے ہیں اگرچہ یہ کم زہریلے ہیں مگر انکی تعداد بہت زیادہ ہے اتنی کہ مقامی لوگوں کے گھروں (بستروں) میں پہنچ جاتے ہیں ۔
برازیل میں بہت خوبصورت جزیرہ ہے مگر وہاں انتہائی زہریلے سانپ پائے جاتے ہیں جنکا رنگ سُنہرا ہوتا ہے دیکھنے میں خوبصورت پرکشش دکھائی دیتے ہیں مگر ڈس لیں تو انکا زہر اتنا شدید قسم کا ہوتا ہے کہ انسانی گوشت پگھل کے ہڈیوں سے الگ ہوجاتا ہے اور فوری طور پہ موت واقع ہوجاتی ہے اسلیے وہاں انسان نہیں جاتے ان سانپوں کو سُنہرے سانپ کہا جاتا ہے اب بظاہر صورت سے یہ اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں مگر یہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں اسی طرح کچھ انسان بھی بہت خطرناک ہوتے ہیں جو اپنے انداز سے دوسروں کو متاثر، متوجہ کرتے ہیں پر ان کا کام بھی سانپ کی طرح موقع ملتے ہی ڈس لینا ہوتا ہے ۔
سانپ کا زہر نکال لیا جائے تو وہ نقصان نہیں دے سکتا ۔ سانپ کا زہر بہت سے زہریلے مواد میں استعمال ہوتا ہے ۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں سانپ ایک ایسا جانور ہے جتنا بھی دودھ پلا لیں کاٹتا ضرور ہے ایسے ہی کچھ انسان سانپ کے روپ میں موجود ہوتے ہیں سانپ کا کاٹا شاہد بچ سکتا ہے مگر انسان کا کاٹا ساری زندگی اذیت میں مبتلا کر دیتا ہے سانپ اگر گھر سے باہر موجود ہے اس سے بچاؤ کیا جاسکتا ہے پر اگر گھر کے اندر موجود ہے وہ ہمارے لیے خطرناک ثابت ہو سکتاہے ۔بین الاقوامی سطح پہ ہمارے ملک کو بھی بہت سے سانپوں نے گھر کر رکھا ہے سب سے بڑا سانپ مودی کی شکل میں بھارت میں موجود ہے جو کہ امن کے بجائے فساد برپا کرنے میں سرفہرست رہا ہے کوئی موقع نہیں چھوڑتا پاکستان کو نقصان پہنچانے کا مگر اللّلہ ربّ العِزَت ہمیشہ اپنی ذات سے کرم فرمایا اور دشمن کو اپنے منہ کی کھانی پڑی ۔ باہر کا سانپ کچھ نہیں بگاڑ سکتا ملک کے اندر موجود غدار سانپ زیادہ زہریلے ہیں ۔جو ملک کو ہر طرح سے نقصان پہنچانے کے درپے رہتے ہیں۔ سب سے پہلے ان سانپوں کا صفایا لازمی ہےجب ایسے سانپ ملک سے ختم ہونگے پھر باہر کے سانپ خود بخود مر جائیں گے۔ ذاتی طور پہ اگر اپنے اردگرد دیکھا جائے تو بھی اپکو بہت سے سانپ ملیں گے خود کو آستیں کے سانپوں سے بچا کے رکھیں۔ خواب میں سانپ دیکھنا دشمن کی علامت ہوتی ہے۔دشمن کی صورت میں سانپ سے آپ لا علم نہیں ہوتے مگر آستین میں چھپے سانپ کو آپکی نظر نہیں دیکھ پاتی۔ یہ آہستہ اہستہ اپنا زہر منتقل کرتے رہتے ہیں جان لیوا بھی ہو سکتے ہیں اور آپ ذہنی طور پہ معذور بھی. یہ ذہنوں کو اسطرح سے ڈس لیتے ہیں آپ کچھ بھی سوچنے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔ آپ جو کرنے کا ارداہ رکھتے ہیں کر نہیں پاتے مشکلوں کے انبار ہونگے پر وجہ نا معلوم ہوگی یہ آپکو اپنی راہ سے بھٹکا رہے ہوتے ہیں آپ کے ذہن پہ پوری طرح سے کنٹرول حاصل کر لیتے ہیں آپ جو بھی کریں گے انکو بتا کے اور وہ ویسا ہونے نہیں دیتے ۔یہ آستین کے سانپ عموماً لہجےمیں میٹھاس رکھتے ہیں اپکے اردگرد رشتہ داروں اور دوستی کی صورت میں بھی موجود ہوتے ہیں ۔اپنے بھید کسی کو نہ دیں ہر چہرے میں وفاداری نہیں ہوتی جیسے ملک میں موجود غدار پاکستان کی معلومات باہر پہنچاتے ہیں اور پاکستان کا نام بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسے ہمارے اردگرد کے موجود سانپ آپکی معلومات دوسروں تک پہنچا کے آپکو نقصان کے درپے ہوتے ہیں پر جنکا حامی و ناصر ربّ پاک ہو انکا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہے۔
اختتام میں یہی کہوں گی جنکا مددگار ربّ پاک ہو انکو کوئی سانپ کیا آستین کا سانپ بھی کاٹ نہیں سکتا۔ دلدل میں گِرانے کی کوشش کرنے والے خود ہی اس دلدل میں جا گرتے ہیں۔ اللّلہ پاک سب کا حامی و ناصر ہو اور اللّلہ پاک ایسے سانپوں سے ہمیں بھی اور ہمارے ملک کو بھی بچا کے رکھے آمین !!
@Hu__rt7