گلوکارہ زیب بنگش جن کے گیتوں‌ کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان کے مداح ان کے گیتوں کی ریلیز کے منتظر رہتے ہیں . زیب کے مداحوں کے لئے خوشخبری ہے کہ ان کا نیا گیت دل کی بات ریلیز کر دیا گیا ہے. یہ گانا سعد سلطان پر پکچرائزکیا گیا ہے گانے کی شاعری محبت بھرے جذبات پر مبنی ہے جسے ہر عمر کے لوگ پسند کررہے ہیں. یہ گانا سیون اپ کے تعاون سے بنایا گیا ہے، 7Upنے حال ہی میں اپنا نیا اشتہار ریلیز کیا ہے جس کی خوبصورت دھن کو ناظرین کی جانب سے زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے جس کے باعث برانڈ نے زیب بنگش اور سعد سلطان کے ساتھ

مکمل گیت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔زیب بنگش کا کہنا ہےکہ اس گیت کو ریکارڈ کرواتے ہوئے میں نے بہت انجوائے کیا. مسحور کن گیت اس سال شادیوں کے سیزن کا حصہ بن گیا ہے اور پورے شادیوں کے سیزن میں اس کی دھوم مچ گئی ہے۔ یہ واقعی مجھے دل سے پسند ہے. یاد رہے کہ زیب بنگش نوجوان نسل کی نمائندہ گلوکار ہیں جن کی گیت ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دیتے ہیں. زیب کہتی ہیں‌کہ موسیقی صحیح معنوں میں ان کی روح میں رچی بسی ہوئی ہے.

Shares: