لاہور:عورت کیا چاہتی ہے، سینیئراداکارہ زیبا بختیارنے عورتوں کی فطرتی عادت سے پردہ اٹھا دیا ،اطلاعات کےمطابق پاکستان شو بز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور ورسٹائل سنگر عدنان سمیع خان کی سابقہ اہلیہ زیبا بختیار نے کہا ہے کہ عورت گھر میں ہو یا گھر سے باہر، وہ ہمیشہ امن چاہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق زیبا بختیار نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ہمیں 8 مارچ کو صرف خواتین کے عالمی دن کے طور پر منانے پر ہی اکتفا نہیں کرنا چاہئے بلکہ عملی اقدامات بھی اٹھانے چاہئیں جس کے تحت انہیں ان کے حقوق دئیے جائیں۔
پاکستان شو بز انڈسٹری کی سینئیر نامور اداکارہ اور ورسٹائل سنگر عدنان سمیع خان کی سابقہ اہلیہ زیبا بختیار نے مزید کہا کہ عورت کو بھی عورتوں کا ساتھ دینا چاہئے اور خود کو بنانا چاہئے، خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ہونے والے سیمینار میں موضوع بہت ہی خاص ہے کیونکہ عورت جہاں بھی ہو وہ امن چاہتی ہے۔