زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

زین قریشی کو ایئرپورٹ پر 6 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد واپس بھیج دیا گیا
pti

رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانےسے روک دیا گیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زین قریشی غیرملکی ائیرلائن کے ذریعہ لاہورسے دبئی جا رہے تھے امیگریشن حکام نے زین قریشی کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں شامل ہونے کی بناء پر انہیں روکا،زین قریشی کو ایئرپورٹ پر 6 گھنٹے پوچھ گچھ کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قریشی 9 مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں ملتان پولیس کو مطلوب ہیں، زین قریشی کا نام ڈی آئی جی لیگل پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

Comments are closed.