تعلیم کے نام پرجنسی ہراسگی :والدین کدھر جائیں "قصورسے خصوصی رپورٹ

قصور:تعلیم کے نام پرجنسی ہراسگی :والدین کدھر جائیں "قصورسے خصوصی رپورٹ،اطلاعات کے مطابق پاکستان میں تعلیم کے نام پرجس طرح فحاشی اورعریانی کوفروغ دیا جارہا ہے اس قسم کا تصوردنیا کے کسی گئے گزرے ملک میں بھی دیکھا جاسکتا

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے چونکا دینے والے حقائق ان والدین کو اورپریشان کردیا ہے جواپنے بچوں اوربچیوں کو تعلیم تو دلوانا چاہتے ہیں مگران کو بڑے ہی سنگین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

ایسے ہی ایک تازہ واقعہ قصور شہر میں پیش آیا جہاں کمال چشتی موڑ کے قریب ایک پرائیویٹ میڈیکل کالج جسے زینب انسٹی ٹیوٹ میڈیکل کالج کے نام سے قائم ہے،

 

 

اس حوالے سے موصول ہونےوالی ایف آئی ار میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹیچر جس کا نام چوہدری احمد ہے وہ لڑکیوں سے چھیڑ خانی کرتا ہے اورپھر تعلیم کے دوران لڑکیوں کے ساتھ مراسم قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے

اس سلسلے میں یہ بھی بتایا گیا ہے اس شہری کی بیٹی کوہراساں کرنے کی کوشش کی اورپھرفون کے ذریعے کال کرکے بلیک میل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے اورکہتا ہےکہ اگرتو نے کسی کوبتایا تو تجھے یا تیرے باپ کوجان سے مار دوں گا

درخواست گزار نے پولیس کودرخواست دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس شخص کے خلاف کارروائی کرے اوراس کی ن خباثتوں پرسے پردہ ہٹائے اوراس بات کا مشاہدہ بھی کرے کہ چوہدری احمد نامی شخص ایسے کتنی لڑکیوں کورسوا کرچکا ہے

پولیس نے والد کی درخواست پرکارروائی شروع کردی ہے

Comments are closed.