زینب شبیر کا شمار پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارائوں میں ہوتا ہے زینب شبیر نے نہایت ہی کم وقت میں اپنی پہچان بنا لی ہے. زینب نہ صرف مثبت بلکہ منفی کرداروں میں بھی نظر آرہی ہیں. زینب صرف ہیروئین کے کردا کرنے پر یقین نہیں رکھتیں ان کا ماننا ہے کہ آرٹسٹ کو ہر قسم کے کردار کرنے چاہیں . زینب ڈرامہ سیریل مشکل میں منفی کردار ادا کررہی ہیں ان کے اس کردار کو کافی نوٹس کیا جا رہا ہے. زینب شبیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اسی ڈرامے کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے مشکل کا کردار بہت اچھا لگا اس لئے میں نے حامی بھر لی، لیکن میں
دیکھ رہی ہو ں کہ میرے اس کردار کی وجہ سے لوگ مجھ سے سچ میں نفرت کرنے لگ گئے ہیں ان کو لگنے لگ گیا ہے کہ شاید میں حقیقت میں ہی ایسی ہوں. اسی لئے مجھے آج کل جو میسجز موصول ہو رہے ہیں ان میں مجھے کافی برا بھلا کہا جاتا ہے مجھے ایسے میسجز پڑھ کر تکلیف تو ہوتی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ شاید میں نے کردار بہت اچھا نبھایا ہے جس کی وجہ سے دیکھنے والوںکو حقیقت کا گمان ہونے لگا ہے. انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بھی مجھے کافی برا بھلا کہا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پریشان تو نہیں ہوں لیکن اپنے خلاف نیگیٹیو کمنٹس پڑھ کر نروس ہوجاتی ہوں.