زینب الرٹ بل پی ٹی آئی گورنمنٹ کی اعلی کاوش ہے

قصور
زینب الرٹ بل پی ٹی آئی گورنمنٹ کی اعلی کوشش ہے جس سے بچوں کو تحفظ ملے گا
شہید زینب کے والد امین انصاری کی نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق زینب الرٹ بل جو کج گزشتہ سال مارچ میں منظور کیا گیا تھا اس کی رو سے روشنی ہیلپ ذور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کام شروع کر دیا ہے
نیز زینب الرٹ بل سے پولیس اصلاحات بھی ہوئی ہیں زینب کے والد حاجی امین انصاری نے گفتگو کرتے بتایا کہ راؤ خان والا واقعہ دلخراش ہے اس کی مذمت کرتے ہیں زینب تو شہید ہو کر اللہ کے ہاں چلی گئی مگر اپنے نام سے منسوب بل کے زریعے سے پورے پاکستان کے بچوں کو محفوظ بنا گئی ہے کیونکہ اب روشنی ہیلپ لائن اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو پوری تندہی سے کام کرینگے مذید ان کا کہنا ہے کہ زینب الرٹ بل منظور کرنا پی ٹی آئی گورنمنٹ کی بہت بڑی کاوش ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے اتنی ہی کم ہے

Comments are closed.