رواں برس کیلئے زکوۃ کا نصاب جاری

0
84

اسلام آباد: حکومت نے رواں برس کے لیے زکوۃ کا نصاب جاری کردیا-

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزارت برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2023ء کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹ میں کم از کم ایک لاکھ تین ہزار روپےرکھنے والے صارفین سے زکٰوة کی کٹوتی ہوگی اس سے کم رقم رکھنے والے افراد زکوۃ کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔

دوسری جانب جامعہ نعیمیہ لاہور نے رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی شرح کا اعلان کردیا۔ جامعہ نعیمیہ کے مطابق گندم استعمال کرنے والوں کو صدقہ فطر 300 روپے فی کس اداکرنا ہوگا جبکہ جو کے حساب سے یہ شرح 450 روپے، کھجورکے تناسب سے 1600 روپے، کشمش کے مطابق 2500 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے اداکرنا ہوں گے۔

اسی طرح 30 روزوں کا فدیہ گندم کے تناسب سے 9 ہزار روپے،جو کے حساب سے 13 ہزار500 روپے، کھجورکے مطابق 48 ہزارروپے، کشمش کے حساب سے 75 ہزار جبکہ منقی کے حساب سے ڈیڑھ لاکھ روپے ادا کرنا ہوگا،کفارہ صوم کیلئے60 روزے یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلایاجائےسرکاری سبسڈی والاآٹااستعمال کرنے والے صدقہ فطر وفدیہ صوم150ادا کرسکتے ہیں۔

لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی مقامی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اورفدیہ صوم اداکریں۔گندم کانصاب آدھاصاع ہے جو ایک کلو9سوگرام ہے۔جبکہ جو ایک صاع ہے جوکہ 3کلو840گرام ہے۔مخیر حضرات اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔

Leave a reply