عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال کی عیادت کے لیے ہولی فیملی ہسپتال گئے جہاں انہوں نے زخمی زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال سے ملاقات کی انکو پھول اور فروٹ گفٹ پیش کئے اور انکی صحت کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال بھی ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی پہنچ گئے جہاں انہوں نے زوہیب علی SHO تھانہ صدر چکوال کی عیادت کی اور انکی حوصلہ افزائی بھی کی انہوں نے کہا کہ بہادر اور نڈر افسران و ملازمین پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں اور ان پر ناز ہے
ایس ایچ او تھانہ صدر چکوال زوہیب علی اور کانسٹیبل شفقات گل شب گزشتہ امیر پور منگن میں مزاحمت کے دوران فائر لگنے سے زخمی ہوگئے جنکو ڈی ایچ کیو ہسپتال چکوال پہنچایا گیا،
ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد، زوہیب علی جنکو سینے کے دائیں جانب گولی لگی راولپنڈی ریفر کر دیا گیا جہاں اب وہ خطرے سے باہر ہیں,