گورنمنٹ نے فلور ملز کو گندم نئے مقرر کردہ ریٹس پر جاری کر دی ہے. 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے مقرر کی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو مارکیٹس کے دورے کرنے کی ہدایات جاری کر دیں.
مارکیٹس میں فلور ملز کی جانب سے آٹا کی فوری سپلائی کا جائزہ لیا جائے. افسران مارکیٹس میں آٹا کی مقرر کردہ نئ قیمتوں کو چیک کریں. مقرر کردہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں. آئندہ دنوں میں آٹا وافر مقدار میں مارکیٹس میں موجود ہونے کی صورت میں سخت مانیٹرنگ کریں اور مقرر کردہ نئ قیمتوں پر فوری اطلاق یقینی بنائیں. اوورچارجنگ ہرگز ناقابل برداشت ہو گی. اوورچارجنگ پر ہرگز رعایت نہ دی جائے. خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائیاں عمل میں لائی جائیں. ضلعی انتظامیہ لاہور شہریوں کو آٹا کی بروقت فراہمی اور مقرر کردہ ریٹس پر عملدرآمد کروانے کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے. (ڈی سی لاہور دانش افضال)