اسلام آباد: افغانستان میں امریکی فوجیوں کی سلامتی اور افغانستان سے محفوظ واپسی کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان زلمے خلیل زاد اہم مشن لے کر پاکستان پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد 5رکنی وفد کے ہمراہ چین سے پرواز سی اے 945 پر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

“بریکنگ : چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار” لاک ہے

بریکنگ : چونیاں میں بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد پاکستان میں اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔پاکستانی حکام سے ان ملاقاتوں میں پاک امریکا تعلقات، افغان امن عمل، بارڈرمینجمنٹ اورافغان طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال ہوگا۔زلمے خلیل زادے نے پچھلے ہفتے پاکستان آنا تھا مگر بعض اہم وجوہات کی بنا پر دورہ موخر کردیا ، زلمے خلیل زاد سے پہلے گذشتہ روز افغانستان میں نیٹو فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی پاکستان پہنچے تھے۔

اسلام آباد دیگر صوبوں سے پولیس بلانے کافیصلہ ، کیا ذمہ داری سونپی جائےگی، خبر آگئی، مولانا بھی پریشان

زلمے خلیل زاد وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران بھی عمران خان سے ملاقات کرچکے ہیں اور افغان امن عمل پر پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں پر بات کی گئی تھی جبکہ وزیر اعظم نے افغانستان کے پر امن حل کے لیے زلمے خلیل زاد کی کوششوں کو سراہا تھا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ دورہ انتہائی اہم نوعیت کا ہے

“بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا” لاک ہے

بھٹوکی نگری میں ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ، ماں کوفرش پر ہی بچے "بلاول ” کوجنم دیناپڑا

Shares: