کراچی :زلمی کا جارحانہ انداز میں آغاز، کامران اکمل کی 20گیندوں پر ففٹی،12 اوورمیں 120 سکور، باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے میچ میں دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیے گئے 149رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری ہے۔ہدف کے تعاقب میں کامران اکمل نے جارحانہ انداز اپنایا اور محمد نواز کی جانب سے کرائے گئے پہلے ہی اوور میں 21 رنز بٹورے۔
SEE BALL, HIT BALL! 21 RUNS OFF THE OVER 💥
Kamran Akmal goes after Mohammad Nawaz and Peshawar Zalmi are off to a fantastic start #HBLPSLV #HBLPSL2020 #CricketForAll pic.twitter.com/Np4urC1Io4
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2020
انہوں نے سہیل خان کے خلاف بھی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی لیکن دوسرے اینڈ پر موجود ٹام بینٹن برا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں ٹائمل ملز کی وکٹ بن گئے۔کامران اکمل نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 20گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔
Tymal Mills provides the breakthrough and Tom Banton is dismissed. Peshawar Zalmi are 48/1 in the fourth over#HBLPSLV #HBLPSL2020 #CricketForAll pic.twitter.com/dPi1T3lild
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2020
پشاور زلمی نے اب تک 11اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 117رنز بنائے ہیں۔گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو جیسن روئے اور شین واٹسن نے اننگز کی شروعات کیں۔
شین واٹسن لگاتار دوسرے میچ میں کوئی خاطر خواہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے اور 8رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔احمد شہزاد نے لیام ڈاسن کو چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن نوجوان محمد عامر خان نے ٹام بینٹن کی مدد سے ان کی 12رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔
KAMRAN AKMAL SCORES HIS FIFTY OFF JUST 20 BALLS 💥
Peshawar Zalmi are cruising to victory already #HBLPSLV #HBLPSL2020 #CricketForAll pic.twitter.com/8waMegjO7Q
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2020
اس کے بعد جیسن روئے کا ساتھ دینے کپتان سرفراز احمد آئے اور کپتان نے وکٹ پر آتے ہی تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ شروع کیا۔انہوں نے اپنی ٹیم کو مشکلات سے نکالتے ہوئے جیسن روئے کے ہمراہ 62رنز کی شراکت قائم کی جس میں سرفراز کا حصہ 41 رنز کا رہا لیکن اپنے ہم منصب ڈیرن سیمی کی پہلی گیند پر چوکا لگانے کے بعد اگلے گیند پر ٹام بینن کو کیچ دے بیٹھے۔
Shane Watson is the only player to depart so far, but Peshawar Zalmi have got things under control. Quetta Gladiators are 45/1 in the 7th over #HBLPSLV #HBLPSL2020 #CricketForAll pic.twitter.com/BRhfhlCsnq
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2020
سرفراز احمد کے آؤٹ ہونے کے بعد روئے کی وکٹ پر موجودگی کے باوجود گلیڈی ایٹرز کو رنز بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اختتامی اوورز میں زیادہ تیزی سے رنز نہ بنا سکے۔گزشتہ میچ میں نصف سنچری بنانے والے اعظم خان اس مرتبہ ناکام رہے اور وہاب ریاض نے وکٹیں بکھیر کر ان کی 5رنز کی اننگز کے آگے فل اسٹاپ لگا دیا جبکہ اگلے اوور میں محمد نواز بھی پویلین لوٹ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 148رنز بنائے، جیسن روئے 73رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پشاور زلمی کے باؤلرز نے شاندار نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور کسی بھی موقع پر حریف ٹیم کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہیں کیا۔
Ahmed Shahzad's stay at the crease comes to an end and Amir Khan has his first wicket. Quetta Gladiators are 50/2 in the 8th over#HBLPSLV #HBLPSL2020 #CricketForAll pic.twitter.com/c1ofm5RzPp
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2020
وہاب ریاض 2وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ راحت علی، محمد عامر خان اور ڈیرن سیمی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن یسمی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے آج گزشتہ میچ سے بہتر کھیل پیش کر سکیں، ہم پہلے باؤلنگ اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہدف کا تعاقب کرنا پسند کرتے ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کراچی کی پچ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی پچ بہت بہترین ہے، گزشتہ روز بھی اس وکٹ پر بہترین میچ ہوا اور آج بھی یہ بیٹنگ کے لیے بہترین وکٹ لگ رہی ہے۔
CAPTAIN DISMISSES CAPTAIN 💥
Daren Sammy gets rid of Sarfaraz Ahmed, who falls after an excellent innings of 41(25) #HBLPSLV #HBLPSL2020 #CricketForAll pic.twitter.com/Ha2qzHpGbl
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2020
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کے خواہاں تھے لیکن اب اچھا اسکور کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس وکٹ پر 170-170 رنز اسکور ہونے چاہئیں، ہماری ٹیم بہت پراعتماد ہے اور کوشش کریں گے کہ جیت کا سلسلہ جاری رکھیں۔
WAHAB RIAZ DESTROYS AZAM KHAN'S STUMPS 💥
Too quick and too accurate from Wahab and Azam fails to replicate his heroics from the previous match. Quetta Gladiators are 128/4 in the 18th over #HBLPSLV #HBLPSL2020 #CricketForAll pic.twitter.com/YUrrIGDjSE
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2020
سرفراز نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ طبیعت کی خرابی کی وجہ سے بین کٹنگ کی جگہ آج ٹائمل ملز کھیل رہے ہیں جبکہ عبدالناصر کی جگہ احسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
Rahat Ali dismisses Mohammad Nawaz and Quetta Gladiators are going nowhere with this innings. They are 134/5 in the 19th over #HBLPSLV #HBLPSL2020 #CricketForAll pic.twitter.com/lvprIgDPE3
— Cricingif (@_cricingif) February 22, 2020
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، وہاب ریاض، لیام ڈاسن، حسن علی، راحت علی اور عامر خان
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیسن روئے، چین واٹسن، احمد شہزاد، احسن علی، اعظم خان، محمد نواز، سہیل خان، محمد حسنین، فواد احمد اور ٹائمل ملز
روایتی حریف
دونوں ٹیموں پاکستان سپر لیگ کے روایتی حریف تصور کیے جاتے ہیں اور کئی مواقعوں پر دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے جس میں کبھی گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے اور کبھی فتح نے پشاور زلمی کے قدم چومے۔
اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 13 میچ کھیلے گئے جس میں سے 7 میں گلیڈی ایٹرز کامیاب رہے جبکہ پانچ میں پشاور زلمی نے فتح حاصل کی، ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 3وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دوسری جانب پشاور زلمی کو لیگ میں اپنے افتتاحی میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کراچی کنگز نے انہیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے مات دی تھی۔








