ژالے سرحدی جو کہ پاکستانی اداکارہ ہیں . ان کے کریڈٹ پر اچھا کام ہے. ژالے اکثر و بیش تر کہتی ہوئی سنائی دیتی ہیں کہ ان کی شکل بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ملتی ہے. اگر کوئی نہ بھی کہے تو وہ خود ایسی بات کردیتی ہیں تاکہ اس چیز پر بات ہو کہ ان کی شکل ہریانکا چوپڑا سے ملتی ہے اگر کوئی کہہ دے کہ آپ کی شکل پریانکا چوپڑا سے ملتی ہے تو وہ جان بوجھ کر بھائو کھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ میری اپنی شناخت ہے. حال ہی میں بھی انہوں نے ایسا ہی کیا انہوں نے کہا ہے کہ میری شکل بھارتی اداکارپریانکا چوپڑا سے ملتی ہے اور بالی وڈ میں یہ
چیز کافی مشہور بھی ہے اس لئے مجھے بالی وڈ کی ایک فلم میںپریانکار چوپڑا کا ڈبل رول کرنے کی آفر بھی ہوئی تھی جسے میں نے قبول نہیںکیا. اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میری شکل پریانکا چوپڑا سے ملتی ہے یا نہیں لیکن مجھے اتنا پتہ ہےکہ میری اپنی شناخت ہے میں نے بہت محنت کے ساتھ کام کیا ہے اور اپنا نام بنایا ہے. یاد رہے کہ ژالے سرحدی نے ڈراموں میں تمام بڑے سٹارز کے ساتھ کام کیا ان کا شمار اے کلاس اداکارائوں میںہوتا ہے لیکن ایک عرصے سے یہ کم کم ٹی وی پر نظر آتی ہیں.








