وفاقی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہمیں بین الاقوامی برادری سے مددلینے کی ضرورت نہیں پڑیگی ،جہاں ہم سے نہ ہوا تو وہاں ہم بین الاقوامی تنظیموں کی مدد لیں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میرپور میں زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کی انتظامیہ اوروزرا ہمارے ساتھ ایک ٹیم کی طرح کام کریں گے،زلزلہ متاثرین کو ریلیف فراہم کرنا وزیراعظم کی حکمت عملی کا حصہ ہے،متاثرین کوریلیف کی فراہمی صرف یہاں تک نہیں آگے بھی مدد کریں گے ،آزمائش کی گھڑی ہے جلد صورتحال سےنکل جائیں گے

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ 600متاثرہ گھروں کےلیے50ہزار روپےدیئےجائیں گے ،جاں بحق افراد کےلواحقین کو 5،5لاکھ روپے امداد دی جائے گی،چار دیواری گرنے سے متاثرہ 1256گھروں کو 50،50ہزار روپے دیئےجائیں گے،حق دار تک حق پہنچانا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے،

پاکستان متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے آزاد حکومت کو وسائل فراہم کرے ،سراج الحق

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ،معذور 150 افراد کےلیےپہلےمرحلے میں ایک لاکھ روپے دیں گے،پہلے مرحلے میں ہمیں بین الاقوامی برادری سے مددلینے کی ضرورت نہیں پڑیگی،جہاں ہم سے نہ ہوا تو وہاں ہم بین الاقوامی تنظیموں کی مدد لیں گے،

زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ 1200ملین لگایا ہے ۔ زلزلہ میں تاجر برادری کو 50ہزار روپے فی دکان جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والی دکان کے مالک کو 25ہزار روپے دیے جائیں گے ۔ حکومت 50ہزار روپے فی مویشی مدد فراہم کرے گی ۔

وزیراعظم عمران خان میر پور پہنچ گئے، زلزلہ متاثرین کی عیادت، کہا پیکج تشکیل دے رہے ہیں

Shares: