زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

وزیراعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زلزلہ متاثرین کی بحالی تک حکومت اوراس کے ادارے چین سےنہیں بیٹھیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان زلزلہ متاثرین کی تمام ممکنہ معاونت اوربحالی کےلیے پرعزم ہیں انکی ہدایت پر زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے گھر گئی،ان کے پیاروں کے غم پران سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔خیموں اور پانی سمیت دیگراشیائے ضروریہ عوام میں تقسیم کیں۔آزمائش اورغم کی گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ریسکیو اورریلیف کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوگا۔اس سلسلے میں افواج پاکستان، این ڈی ایم اے،حکومت پنجاب اور دیگر متعلقہ ادارے آزاد کشمیر حکومت کے شانہ بشانہ بحالی کے کاموں میں دن رات سرگرم عمل ہیں۔

زلزلے سے کتنا نقصان ہوا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کر دیں

وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

آرمی چیف کا زلزلہ متاثرہ علاقوں‌ کا دورہ، سول انتظامیہ کی معاونت سے صورتحال معمول پر لانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب میر پور پہنچ گئے، کہا پنجاب حکومت مشکل وقت میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین زلزلہ کی بحالی اور نقصانات کے ازالہ کے لیے ہرممکن معاونت فراہم کریں گے۔ایسے حالات میں سب سے بڑی قوت قوم کی یکجہتی،ایثاراورجذبہ احساس ہوتا ہے۔یقین دلاتے ہیں کے متاثرین کی بحالی تک حکومت اوراس کے ادارے چین سےنہیں بیٹھیں گے۔پورٹیبل ایکس ریزمشینزاورادویات آج روانہ کی جائیں گی

زلزلہ متاثرین کے لئے آج ہی امدادی سامان پنجاب سے بھجوایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

Comments are closed.