وزیر اعلی پنجاب کی صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش

0
29

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور میر پور میں زلزلے کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا-

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ا ورتعزیت کا اظہار کیا ہے – وزیر اعلی نے زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے -وزیر اعلی نے صدر آزاد کشمیر کو زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہے – انہوں نے کہا کہ ہم مشکل کی گھڑی میں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ہر وقت حاضر ہیں –

زلزلے سے میرپور کے بعد جہلم ،لاہور، بھمبر میں بھی ہوئیں اموات

وزیر اعلی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم کو فوری طور پر میرپور بھیج دیا ہے -ایمبولینسزاور ریسکیورزکو بھی میرپور بھجوادیا گیا ہے – انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کیلئے بھی قریبی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے –

زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم

پاک فوج کی ایوی ایشن، میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیرمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ

Leave a reply