زلزلہ متاثرین کو فنڈز کب تک دیئے جائیں گے؟چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتا دیا
زلزلہ متاثرین کو ابھی تک حکومت نے کوئی فنڈ ز نہیں دیئے، زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے کام تو جاری ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ متاثرین کو اگلے ہفتے سے فنڈز دیئے جائیں گے ،شہداء کے لواحقین کو حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر نے 5،5لاکھ روپے دیئے ،زلزلہ متاثرین کا 95فیصد ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے
زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر
زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات
2005 سے ابھی تک کئی اقدامات کیے ہیں ،حالیہ زلزے میں اقدامات کے ثمرات نظر آئے ،این ڈی ایم اے میں سرچ این ڈریسکیو یونٹ قائم کیا جائے گا،آخری زلزلہ متاثر کی بحالی تک موجود یہاں رہیں گے،
پاکستان متاثرین زلزلہ کی امداد کے لیے آزاد حکومت کو وسائل فراہم کرے ،سراج الحق
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے سے زلزلہ متاثرین کو فنڈز ملنا شروع ہوجائیں گے،حکومت نے ایراکواین ڈی ایم اے میں ضم کرنےکا فیصلہ کیا ہے،2005سے ابھی تک حکومت پاکستان نے کئی اقدامات کیے ہیں،حکومت پاکستان قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مزید اقدامات کرے گی،زلزلہ متاثر یں کی بحالی تک ساتھ کھڑے ہیں،