ملک بھر میں زلزلہ، میرپور میں 19 افراد جاں بحق، 300 زخمی، کئی عمارتوں کو نقصان، امدادی کاروائیاں جاری
میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 19 ہو گئی ہے 300 زخمی ہیں جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے،
زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرپورکےعلاقےجاتلہ میں زلزلےکی شدت سےسڑکوں پردراڑیں پڑگئیں، میرپور میں زلزلہ سے زخمی ہونے والوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں جنہیں سپتال منتقل کر دیا گیا ہے، آزادکشمیر کے شہرمیرپورمیں زلزلے سے 300 افراد زخمی ہوئے،برنالہ آزادکشمیر اورسماہنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں،دیواریں اورمسجد کا مینارمنہدم ہو گیا. میرپور میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ،میرپور ،جہلم،منگلا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے.
میرپور زلزلہ سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس محفوظ رہے
زلزلے سے سڑکوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیبں، سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، زلزلہ پیمار مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر زیرمین تھی،زلزلے کا مرکز جہلم سے 5 کلومیٹر شمال تھا،بھارت میں زلزلے کی شدت6.1ریکارڈ کی گئی ،
پاک فوج کی ایوی ایشن، میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیرمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ
زلزلے نے آزاد کشمیر میں ایک بار پھر تباہی مچا دی، زلزلے سے میر پور میں 300 افراد زخمی ہو گئے، مکانوں کی چھتیں گر گئیں،
برنالہ آزادکشمیر اورسماہنی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے باعث متعدد مکانوں کی چھتیں،دیواریں اورمسجد کا مینارمنہدم ہو گیا. میرپور میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ،میرپور ،جہلم،منگلا کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، زلزلے سے سڑکوں میں بھی دراڑیں پڑ گئیبں، سڑکوں پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا
راولپنڈی گردونواح سےکسی قسم کی ایمرجنسی کال موصول نہیں ہوئی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کے مطابق کسی قسم کےجانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں،
لاہور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ چار بجکر 2 منٹ پر آیا، زلزلے کے جھٹکے تیس سیکنڈ تک محسوس کرتے رہے، زلزلہ اتنا شدید تھا کہ عمارتیں لرزنے لگ گئیں، لاہور کے کئی مقامات سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا.
باغی ٹی وی کے نمائندگان کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، چکوال، جہلم، سیالکوٹ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،.پشاور،ہری پور اورسوات،چنیوٹ ،حافظ آباداورفیصل آباد ،پشاور،نوشہرہ،مردان،ہری پور اورسوات ،مری ،اوکاڑہ ،ڈسکہ نارووال اور شاہ کوٹ ،جھنگ،ظفروال،شکرگڑھ،سیالکوٹ،صفدرآباد،راولاکوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے