منگلا پاور ہاؤس سے نیشنل گرڈ کو 700 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ تمام بجلی تقسیم کارکمپنیاں ضرورت کیمطابق سسٹم سے بجلی لے رہی ہیں، واپڈا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈیم اور بجلی گھر زلزے میں محفوظ رہے ہیں تاہم واپڈا کی ٹیم ڈیم کی ٹیسٹنگ کررہی ہے،
میرپور اور جہلم کے قریب زلزلے کے بعد منگلا ڈیم کا معائنہ جاری ہے، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے بعد ڈیم چیکنگ کیلیے ڈرلنگ بھی کی جاتی ہے، یہ ٹیسٹنگ کتنی تفصیلی ہوگی اس کا فیصلہ ٹیکنیکل ٹیم کرے گی،

منگلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ ہے جبکہ ڈیم میں قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.9 ملین ایکڑ فٹ ہے، میرپور کے علاقے میں پاکستان کا دوسرا بڑا منگلا ڈیم ہے، زلزلے سے منگلا ڈیم کے قریب سڑک پر دراڑ پڑگئی ہے جس کے باعث پانی کے رساؤ کا خطرہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، منگلا ڈیم بند ہونے سے 900 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی تھی جس سے مختلف شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تاہم اب بتایا گیا ہے کہ منگلا پاور ہاؤس سے نیشنل گرڈ کو 700 میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو گئی ہے،

واضح رہے کہ میرپور آزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 19 ہو گئی ہے 300 زخمی ہیں جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے،

Shares: