زلزلہ کی وجہ سے قائداعظم ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز میرپور سے کراچی منتقل

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کے میچز میرپور سے کراچی منتقل کردئیے گئےآزاد جموں و کشمیر میں حالیہ زلزلے کے باعث میرپور اسٹیڈیم سے میچز این بی پی اسٹیڈیم کراچی منتقل کئے گئےپی سی بی نے ایونٹ کے چوتھے اور پانچویں راؤنڈ کے میچز میرپور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا

زلزلے کے باعث شہر میں دستیاب واحد ہوٹل اور ڈریسنگ روم کو نقصان پہنچا.کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پی سی بی نے میرپور سے میچز کی میزبانی واپس لی ہے.ناردرن اور بلوچستان کے درمیان میچ 2 سے 4 اکتوبر تک نیشنل بنک آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا. پنجاب اور سندھ کے درمیان میچ 8 سے 10 اکتوبر تک نیشنل بنک آف پاکستان اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہے گا

زلزلے کے باعث میرپور میں شیڈول قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچز بھی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے÷قومی انڈر 19 کرکٹ ایک روزہ اور تین روزہ ٹورنامنٹس کے چند میچز کی میزبانی رانا نوید الحسن اکیڈمی شیخوپورہ کو دے دی گئی ہے

Shares: