وزارت مذہبی امورکی عازمین حج سے آب زم زم کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کی تردید

0
63

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے عازمین حج سے آب زم زم کی مد میں اضافی پیسے وصول کرنے کی خبروں کی تردید کر دی-

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کہا حج انتظامات کی نگرانی خود کر رہا ہوں، حج پیکیج میں آب زم زم کے پیسے شامل ہیں، عازمین سے پیکج سے زیادہ کوئی رقم وصول نہیں کی جائےگی آب زم زم سےمتعلق اضافی پیسےوصول کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حج انتظامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا-

چیف جسٹس کی جانب سے ججز کیلئے عشائیہ،جسٹس قاضی فائز عیسی کی عدم شرکت

قبل ازیں ترجمان وزارت مذہبی امور عمر بٹ نے واضح کیاکہ سعودی حکومت نے مخصوص پیکنگ والی آب زم زم کی بوتل کئی برس قبل شروع کی تھی، چند برس قبل حجاج زم زم کے کین خود بھرتے تھے، جن کے لیک ہونے کی شکایات تھیں۔ ان کا کہنا تھا آب زم زم کی رقم 2017 سے حج پیکج میں شامل ہے۔

عمران خان کیخلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات جمع

واضح رہے کہ خبریں تھیں کہ رواں سال سے عازمین حج کو آب زمزم مفت نہیں ملے گا بلکہ اسے خریدنا پڑے گا، ہر حاجی کو پاکستان واپس پہنچنے پر صرف 5 لیٹر آب زمزم ملے گا، آب زمزم کے لیے فی کس 1114 روپے ادا کرنے ہوں گے جو 15 سعودی ریال بنتے ہیں، پاکستانی حاجیوں کو 8 لاکھ 96 ہزار لیٹر آب زمزم فراہم کیا جائے گا، 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے آب زمزم کی قیمت حج اخراجات میں پیشگی لی جا رہی ہے-

پرویز الٰہی عدالت پیش، درخواست ضمانت پر آیا فیصلہ

Leave a reply