زمان پارک سے دوران آپریشن ملنے والا اسلحہ غیر قانونی نکلا

0
48
zaman park

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے آپریشن کے دوران پولیس کو ملنے والا اسلحہ بارے رپورٹ آ گئی ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق زمان پارک سے ملنے والا تمام اسلحہ غیر لائسنسی اور غیر قانونی ہے، پولیس حکام کے مطابق عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے 13 ایس ایم جیز، سات کلاشنکوف، تین سو چالیس گولیاں برآمد ہوئی تھیں،تمام اسلحہ غیرقانونی ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زمان پارک سے ملنے والا اسلحہ کہاں کہاں استعمال ہوا اسکے لئے فرانزک کروایا جائے گا، حتمی حقائق فرانزک رپورٹ میں واضح ہوں گے

علاوہ ازیں زمان پارک انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران دو مبینہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے . لاہور پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے کلعدم تنظیموں کے بلیک لسٹ افراد کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے تھے ۔ جبکہ گرفتار ملزموں میں قادر خان ولد اکبر خاں ضلع حافظ آباد اور دوسرا محمد عرفان ولد مہر خان ضلع میانوالی سے تعلق ہے۔ دونوں ملزمان کو جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹریس کیا گیا جبکہ مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو سی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کی مزید تفتیش کی جا سکے.

واضح رہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی کے موقع پر پولیس نے زمان پارک میں آپریشن کیا تھا ، اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، پولیس کو زمان پارک آپریشن کے دوران اسلحہ بھی ملا تھا ، آئی جی پنجاب نے آپریشن کے بعد میڈیا کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ زمان پارک آپریشن کالعدم تنظیموں کے افراد کی موجودگی کی وجہ سے کیا گیا

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

زمان پارک، اسلحہ ملا،شرپسند عناصر تھے،آئی جی سب دکھائینگے،وزیر داخلہ

Leave a reply