جیل بھرو تحریک کی بات کرنے والا زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے،مریم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک چلانے کے بجائے تم ڈوب مرو تحریک چلاو،
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان 4سال اقتدار کی کرسی سے چمٹے رہے،پاکستان کے عوام کو اب گمراہ کرنا آسان نہیں،عمران خان کی حکومت میں اپوزیشن ارکان کو جیل بھیجا گیا،عمران خان نے اپنے مخالفین کو جیلوں میں ڈالاعمران خان نے اپنے دور میں 25ہزار اب قرض لیا،عمران خان نے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا،ملک کی معیشت اور عوام مشکل میں ہیں تو اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں،شہبازشریف کمردرد میں مبتلا تھے،نماز پڑھنے کے لیے کرسی نہیں دی گئی،عوام کی مشکلات کا احساس ہے،عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے گئے سخت معاہدوں پر عملدرآمد کرنا حکومت کی مجبوری ہے،ملک کو دیوالیہ کے قریب پہنچانے میں عمران خان نے اہم کردار ادا کیا،عمران خان کس منہ سے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرتے ،عمران خان کے غلط فیصلوں کی وجہ سے عوام مشکلات میں ہیں،عمران خان نے امریکا جاکربھی سیاسی مخالفین سے بدلہ لینے کی بات کی آئی ایم ایف معاہدے پر عمران خان کے دستخط ہیں، آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا،
مریم اورنگزیب کا مزیدکہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے والا آج جیل بھرو تحریک کے نعرے مار رہا ہے،جیل بھرو تحریک کی بات کرنے والا زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے،عمران خان روز وہی تقریر کرتا ہے جو 20سال پہلے کرتا تھا،جیل بھرو تحریک کی قیادت لیڈر کرتا ہےجیل میں جانے کے لیے سب سے پہلے اپنا پلاسٹر اتارو،دو روز جیل میں جاکر رونے والے کس طرح جیل بھرو تحریک چلائیں گے،2دن جیل میں رہنے سے ان کی آنکھیں باہر آجاتی ہیں،شاہد خاقان عباسی 222روز جیل میں رہے،احسن اقبال 64 روز جیل میں رہے،تم کس کو بے وقوف بنارہےہو،جیل بھرو تحریک چلانے کے بجائے تم ڈوب مرو تحریک چلاو،آپ کومعیشت ،مہنگائی، بڑھتی دہشتگردی کا جواب دینا پڑے گا، عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے خیبرپختونخوا میں بدامنی پھیلی،
واضح رہے کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کارکن تیاری کریں،جیل بھرو تحریک کا اعلان کروں گا،سب انتظار کریں میں کال دوں گا،قوم تیاری کرے میں کال دوں گا، ہم پاکستان کے جیلوں کو بھر دیں گے تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے، ان کے پاس کوملک ٹھیک کرنے کاکوئی روڈ میپ نہیں،