سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے تا ہم بشریٰ کی رہائی نہ ہو سکی،
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بشری بی کی ضمانت کنفرم ہو گئی ہے، جج صاحب جنہوں نے مچلکے جاری کرنے تھے وہ موجود نہیں، جس کی وجہ سے بشری بی بی کی رہائی ممکن نہیں ،ہمارے وکلاء ساتھی یہاں موجود ہیں اور ججز صاحبان غائب ہو گئے ہیں، وکیل خالد یوسف کا کہنا تھا کہ وکلا چکر کاٹتے رہے، بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہ ہوسکی،مچلکے جمع کروانے ہم گئے تو ہمیں بتایا کہ جج صاحب ایک جنازے کے لئے 11 بجے چلے گئے ہیں، ایف آئی اے کی عدالت میں گئے تو ہمیں بتایا گیا کہ جج چلے گئے، ایڈمن جج کی عدالت گئے تو وہاں بھی بتایا گیا کہ جج نہیں ہیں وہ بھی جنازے پر چلے گئے، ایف آئی اے کے چار ججز کا آج عدالت میں نہ ہونے کی وجہ سے بشریٰ بی بی کی رہائی نہ ہو سکی ہے.
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے اور ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے ہیں۔ تاہم بشریٰ بی بی کی ضمانت کے بعد روبکارجاری نہیں کیا جا رہا۔ ٹرائل جج جس نے روبکار کو جاری کرنا تھا کمرہ عدالت کو تالا لگا کر غائب ہو گیا۔ ایف آئی اے کے دیگر جج بھی معجزانہ طور پر غائب ہو گئے ہیں۔ ایک بار پھر قانون کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور بشریٰ بی بی کو جیل میں رکھنے کے لیے تمام غیر قانونی طریقے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ 4 ججز ہوا میں کیسے غائب ہو گئے؟ ہم بشریٰ بی بی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں
علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہےکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت ہو چکی ہے، بشری بی بی کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں،بشری بی بی کی رہائی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائینگے،ضمانتی مچلکے جمع ہونے اور روبکار جاری ہونے بعد بشری بی بی کو رہا کیا جائے گا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی ضمانت کیس کا مختصر حکم نامہ جاری کیا ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کیا،جس میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے، وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا،
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل
پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو
بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد
خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف
ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں
دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ
بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے
ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں
بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد
ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں