زمبابوین کرکٹ حکام نے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے آمادگی ظاہر کردی

باغی ٹی وی : پاکستان میں‌کرکٹ کے دروازے کھلنےلگے . زمبابوین کرکٹ حکام اپنی ٹیم رواں برس اکتوبر میں پاکستان بھیجنے کیلئے تیار ہیں تاہم تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کی خاطر حکومتی کلیئرنس درکار ہو گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زمبابوین کرکٹ بورڈ کے کمیونی کیشنز منیجر ڈارلنگٹن مجونگا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی ممالک کیخلاف سیریز سے ہاتھ دھونے پڑے مگر امید کا دامن نہیں چھوڑا، لہٰذا اب توقع ہے کہ دورہ پاکستان کیلئے کلیئرنس مل جائے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بیشتر سیزن بری طرح متاثر ہو چکا ہے اور مالی بحران میں مبتلا زمبابوین کرکٹ بورڈ اپنی بقا کے راستے تلاش کر رہا ہے جبکہ گلوبل ایونٹس ملتوی ہونے کے سبب آئی سی سی کی جانب سے ملنے والے ممکنہ فنڈز کی فوری امید بھی ختم ہو گئی ہے۔
خیال رہے کہ کرونا کی وجہ سے دنیا بھر میں‌ کھیلوں کی سرگرمیاں‌ جاری ہوچکی ہیںِ اس سلسلے میں‌پاکستان کی ٹیم دورہ انگلینڈ‌پر ہے. جس اسی طرح دیگر ایونٹ‌ بھی جاری ہیں‌.

کرکٹ کا جنون، جمع شدہ عیدی سے بچوں نے پچ بنا ڈالی

Shares: