خیبر: جمرود میں زمین کے تنازع پر رشتے داروں کے درمیان فائرنگ سے چار کزن جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی : واقعہ خیبر کے علاقے جمرود کی نئی آبادی میں پیش آیا جس میں فائرنگ سے چار چچا زاد بھائی جاں بحق ہوئے ہیں، واقعے کے بعد پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد جمع کیےعلاقہ نئی آبادی میں چچازاد بھائیوں کا 15 مرلے پلاٹ پر تنازع تھا، واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ملتان میں بھانجے نے فائرنگ کر کے اپنی 2 خالاؤں کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے قادرپوراں میں ملزم نے اپنی خالہ کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دونوں خالائیں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ملزم فرار ہوگیا واقعہ ملزم اور اس کی خالاؤں کے درمیان جاری زمین اور رشتے کے تنازع کے باعث پیش آیا واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔