سیلاب متاثرین کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں لیکن امیر شاہ جیلانی مینرل واٹر سے جوتے صاف کررہے

ایک طرف سیلاب متاثرین کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں تو دوسری طرف ممبر قومی اسمبلی امیر شاہ جیلانی مینرل واٹر سے جوتے صاف کررہے ہیں اور زمین پر بیٹھے سیلاب زدگان سے ملاقات کے دوران ایم این اے پیر امیر شاہ جیلانی سجی ہوئی چارپائی پر بیٹھ کر ناصرف کولڈرنک پی رہے بلکہ سیگریٹ بھی سلگا رہے ہیں.

پورا سندھ سیلابی پانی میں ڈوب گیا جبکہ وڈیرہ تھرپارکر اور ایم این اے پیر امیر شاہ جیلانی سیلاب متاثرین سے ملاقات کے وقت ایسے ملاقات کی جیسے اپنے ووٹر سپورٹرز پر احسان کرنے آیا ہو. اس دوران ایک بوڑھے متاثر شخص نے ہاتھ جوڑ کر فریاد کرنے کی کوشش کی تو پیر امیر شاہ کے گن مینوں نے بوڑھے کو روک دیا.


پیر امیر شاہ کی ویڈیو وائرل ہے سنجے سادھوانی نے یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں لکھا: سیلاب اور وڈیرے کے بیٹے ۔ فرش پر بیٹھی غریب عوام ہے ۔ چارپائی پر بیٹھا کولڈ ڈرنک پیتے یہ ایم این اے پیر امیر علی شاہ جیلانی ہے ۔ سائیں بوتل پینے کے بعد سگریٹ سُلگاتے ہیں ۔ پھر پیر صاحب منرل واٹر پانی سے اپنا جوتا صاف کرتے ہیں۔ ہائے میری سندھ کے نصیب

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے کہا کہ: اس صورتحال پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو فوری نوٹس لینا چاہئے.

این اے 221 تھرپارکر سے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پیر امیر علی شاہ کی چارپائی پر بیٹھے کولڈ ڈرنک پیتے جبکہ غریب عوام ان کے سامنے فرش پر بیٹھے ہونے کی ویڈیو جس میں ایم این اے پیر امیر علی شاہ جیلانی بوتل پینے کے بعد سگریٹ سُلگاتے ہیں اور پھر پیر صاحب منرل واٹر پانی سے اپنا جوتا صاف کرتے ہیں پر سوشل میڈیا صارفین نے شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے اور پیرامیرعلی شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
https://twitter.com/JaniLarik/status/1564222473205387264
ایک صارف نے کہا کہ: سندھ کا یہ مرشد سائین سیلاب متاثرین کے دکھ میں برابر کا شریک ہونے آیا ہے۔ اس کی سادگی پہ میں تو مر مٹا ہوں.


ایک اور صارف شاہد نے کہا کہ: سندھ میں سیلاب پر جو کہتے ہیں عوامی نمائندے اور قیادت کہاں؟ یہ پیپلزپارٹی کے تھر سے رکن قومی اسمبلی پیر امیر علی شاہ جیلانی ہیں۔کولڈڈرنک ٹن سے شغل اور منرل واٹر سے جوتے دھوتے ’سائیں‘ سگریٹ نوشی جب کہ ’تھرکی عوام‘ جانےکس آسرے میں قدموں تک محدود ہے۔

Comments are closed.