نارووال میں انسانیت سوز واقعہ،زمیندار نے 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ دیا

بچی کی دادی سفاک شخص کی منت سماجت کرتی رہی مگر اسے ترس نہ آیا
crime

نارووال میں زمیندار نے لہسن کے کھیت میں داخل ہونے کے پاداش میں 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ ضلع نارووال کے گاﺅں ننگل سودکاں میں پیش آیا، سفاک ملزم نے غریب گھر کی معصوم بچی کو گردن میں زنجیر ڈال کر تالے لگا دیئے تھے بچی کی دادی سفاک شخص کی منت سماجت کرتی رہی مگر اسے ترس نہ آیا، وہاں موجود کسی شخص نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی، جس کے وائرل ہونے پر ظفروال پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایاجبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ڈی پی او نارووال نے کہا ہے کہ معصوم بچی کو زنجیروں میں جکڑنے والے اس سفاک شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

دوسری جانب پنجاب کے شہر چکوال میں ایک دینی مدرسے میں دو اساتذہ نے ملکر 15 طلبا کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، دو اساتذہ ذیشان اور انیس نے میرے بیٹے سمیت 15 طلبا کے ساتھ زیادتی کی، اور انہیں خاموش رہنے کی دھمکی دی، زیادتی کا نشانہ بننے والے طلباء کی عمریں 12اور14سال بتائی جاتی ہیں ملزمان چاقو سے ڈراتے اور جسم پر Z کانشان بناتے تھے،صدر پولیس نے مستنیر سلطان ولد نذر محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا پولیس نے ملزم انیس کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مدرسے کے استاد زیادتی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے اور انکے جسموں‌پر چھریوں سے نشانات بناتے تھے،دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او چکوال کے مطابق ایک ملزم کو میانوالی جبکہ دوسرے کو جاتلی سے گرفتار کیا گیا ہے-

Comments are closed.