لاہور2 اگست :….صوبائی وزیر ملک محمد انور نے کہا ہے کہ115 نئے اراضی ریکارڈ سنٹر ز اگلے دسمبر تک فعال ہو جائیں گے جس کے نتیجے میں زمینداروں اور کسانوں کو زرعی اراضی سے متعلق تمام سہولیات باآسانی حاصل ہو سکیں گے۔
صوبائی وزیر مال ملک محمد انور نے آج اپنے دفتر میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران ڈی جی پی ایل آر اے کو ہدایت کی کہ بارہ اراضی ریکارڈ سنٹر فوری شروع کرنے کے لئے تمام اقدامات کیے جائیں اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو شوکت علی اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی حافظ شوکت علی بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر مال نے کہا کہ صوبہ بھر میں اس وقت 142 اراضی ریکارڈ سنٹر ز کام کر رہے ہیں جوکسانوں اور زمینداروںکو زرعی اراضی کے متعلق سہولیات فراہم کرنے میں مصروف ہیں تاہم مزید 115 نئے اراضی ریکارڈ سنٹر و کے قیام سے سے نہ صرف زرعی زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ہوجائے گا بلکہ زمینداروں کو ریونیو افسران کی پیچھے خوار ہونا نہیں پڑے گا۔