ضمنی الیکشن، سلمان رفیق کے بعد اویس لغاری بھی وزارت سے مستعفی

0
36

وفاقی وزیر ایاز صادق اور صوبائی وزیر سلمان رفیق کے بعد صوبائی وزیر اویس لغاری نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ صوبائی وزیر اویس لغاری کی جانب سے استعفے دئیے جانے کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر کی گئی۔

ٹویٹر پر اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں صوبائی وزیر بنائے جانے پر حمزہ شہباز شریف کا مشکور ہوں، میں ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدہ چھوڑ رہا ہوں۔ اسی لیے میری درخواست ہے میرا استعفیٰ قبول کیا جائے۔ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے لیے ہر وقت موجود ہوں گے۔

ضمنی انتخابات :پی ٹی آئی 18سیٹیں جیتے گی:ان شااللہ ::فواد چوہدری

قبل ازیں دو روز قبل ضمنی اتنخاب کی مہم چلانے کے لیے وفاقی وزیر سردار ایاز صادق اور صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزارتوں سے استعفے دیئے تھے۔سردار ایاز صادق نے وزارت سے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر مستعفی ہو رہا ہوں، اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا، پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کرتا رہوں گا،صوبائی وزیر سلمان رفیق نے بھی استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کو بھجوا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے سلمان رفیق کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے۔

مسلم لیک ن کے وزراء نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کی وجہ سے استعفے دیئے ہیں اور اب متعلقہ ارکان اسمبلی ضمنی انتخابات کیلئے بھرپور الیکشن کمپین چلائیں گے، تحریک انصاف کے رہنماوں کی جانب بار ہا اعتراض کیا جارہا تھا کہ مسلم لیگ ن کے وزراء ضمنی الیکشن میں مداخلت کر رہے ہیں اور امیدواروں کی الیکشن کمپین چلا رہے ہیں جو الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے.

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے صوبائی وزیر داخلہ عظاء اللہ تارڑ کو بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ضمنی الیکشن کی کمپین کرنے کے الزام میں طلب کر چکا ہے

Leave a reply