ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،یاسمین راشد

پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کرپٹ حکومت نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے مہنگائی اور بے روزگاری کے تحفے دینے والے حکمران عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں.

شاہ جمال میاں اکرم عثمان امیدوار پی پی158 کی رہائش گاہ پر انتخابی مہم کے سلسلے میں پارٹی خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پار ٹی خواتین ضمنی انتخابات کے سلسلے میں گھر گھر جا کر پارٹی چیئرمین عمران خان کا پیغام پہنچائیں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں عوام میں موجودہ حکمران اپنی ساکھ کھو چکے ہیں .

ضمنی الیکشن مہم،اسلحے کے استعمال پر 2 سال کی نااہلی ہوسکتی ہے،بریفنگ

یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہیں تحریک انصاف پنجاب کی نکمی حکومت کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی صاف شفاف الیکشن کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے بڑے پیمانے پر ووٹر لسٹوں میں گڑبڑ کی گئی ہے دھاندلی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے .

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے اپنے حلقوں میں دو ڈور کمپین کرنے میں مصروف ہیں حکومتی امیدوار جہاں جاتا ہے چور چور اور لوٹے کے نعرے لگائے جا رہے ہیں ملک کو تباہ کردیا ہے حکمران ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں حکمران اپنی چوری کو بچانے کے لئے سارا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں آئی ایم ایف کے کہنے پر عوام کو دی جانے والی سبسڈی ختم کردی گئی ہے اور آئے روز ناکام حکومت غریب عوام پر مہنگائی کے بم برسا رہی ہے.

اجلاس سے ڈاکٹر نوشین حامد معراج روبینہ جمیل سعدیہ سہیل رخسانہ نوید و دیگر پارٹی کی خواتین نے خطاب کیا کے اس موقع پرروبینہ شاہین نیلم حیات فرحت فاروق انیس فاطمہ سامعہ توقیر ڈاکٹر سیمی بخاری سمیت بڑی تعداد میں حلقے سے پارٹی خواتین موجود تھیں.

Comments are closed.