کراچی :ماڈل زارا عابد جیو نیوز اینکر حفصہ چوہدری اور 24 نیوز ڈائریکٹر انصار نقوی جہاز حادثے میں جانبحق،اطلاعات کے مطابق کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں پاکستانی ماڈل زارا عابد ،جیونیوزاینکرحفصہ چوہدری اور24 نیوز ڈائریکٹرانصارنقوی کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں‌

 

 

وائس آف کراچی کے نام سے ایک ٹویٹ اکاونٹ میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہےکہ یہ تنیوں شخصیات جاں بحق ہوگئ ہیں

 

حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 98 افراد سوار تھے اور لینڈنگ کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مسافروں کی فہرست میں ماڈل گرل زارا عابد کا نام بھی شامل ہے جن کا سیٹ نمبر 24 اے تھا۔

 

 

خیال رہے کہ پی آئی اے کے طیارے کے حادثے میں اب تک 3 مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں جن میں 2 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

Shares: