مزید دیکھیں

مقبول

وزیر خزانہ کی امریکہ میں عالمی مالیاتی اداروں ،کارپوریٹ لیڈرز سے ملاقاتیں

پاکستانی سفارتخانے میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی...

ریشم کا مریم نواز کیلئے جذباتی پیغام وائرل

لاہور: شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ ریشم نے...

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیاحوں پر حملہ، 26 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں کے گروپ...

دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

سیالکوٹ: وفاقی وزیر ڈولپمنٹ اینڈ پلاننگ احسن اقبال نے...

پاک بھارت جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں .تحریر:ملک سلمان

کچھ دن قبل میرے قریبی دوست میجر زاہد کی شادی کا کارڈ ملا کہ بھائی آپ نے 27اپریل کو لازمی شرکت کرنی ہے۔ ابھی تھوڑی دیر قبل میجر زاہدکی کال آئی کہ میں نے اپنے شادی کینسل کردی ہے، جس وقت وطن کو سرحد پر میری ضرورت ہے ایسے وقت میں گھر پر نہیں بیٹھ سکتا، جب امن قائم ہوگا تو نئی تاریخ سے اگاہ کردوں گا۔ یہی جذبہ آرمی، ائیر فورس اور نیوی کے دیگر افسران اور جوانوں کا ہے جو جو چھٹی پر تھا سب نے رضاکارانہ طور پر اپنی چھٹی کینسل کی درخواست دیتے ہوئے بری، بحری اور ہوائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے خود کو پیش کر دیا۔
گذشتہ روز سے ہونے والی پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ جنگ کے خطرے کے باوجود میرے سمیت سارا پاکستان بہت سکون اور اطمینان میں ہے۔ شادیاں، فرینڈز گیدرنگ، کاروبار، سینما اور کھیل کے میدان سب ویسے ہی آباد ہیں۔کسی کو بھی جنگ کی فکر نہیں سب روٹین کے کاموں میں مشغول ہیں کیونکہ سارے پاکستان کو ایمان کی حد تک یقین ہے کہ ہماری بہادر افواج اپنے سے دس گناہ بڑی انڈین آرمی کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ افواج پاکستان پر قوم کا اعتماد اور یقین یہی وہ طاقت ہے جو افواج کے جوانوں کو ہر طرح کے خطرے سے ٹکرا جانے کا جذبہ دیتی ہے۔
سوائے افواج پاکستان کے سارا پاکستان روٹین لائف انجوائے کر رہا ہے کیونکہ انکو معلوم ہے کہ جب بھی وطن کو ضرورت ہوگی تو ایم ایم عالم بن کر خود ٹینکوں کے نیچے لیٹ جائیں گے لیکن عوام پاکستان کو خراش بھی نہیں آنے دیں گے۔ پاکستانی عوام تاریخ سے اگاہ ہے کہ وطن عزیز کیلئے راشد منہاس بن کر موت کو ترجیح دیں گے لیکن اس کی ایک انچ پر بھی دشمن کے ناپاک قدم نہیں پڑنے دیں گے۔
بھارت کے 88ارب ڈالر سالانہ بجٹ کے مقابلے میں افواج پاکستان کا سالانہ بجٹ صرف ساڑھے سات ارب ڈالر ہے۔
مسلح افواج کیلئے سالانہ بجٹ کے لحاظ سے امریکہ، چائنہ اور روس کے بعد بھارت چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ پاکستان چالیسویں نمبر پر ہے۔ چالیسویں نمبر پر کم ترین بجٹ رکھنے والا پاکستان گذشتہ کئی دہائیوں سے دنیا کی موسٹ پاورفل افواج میں ٹاپ تھری میں ہے۔ گذشتہ ماہ بلوچستان ٹرین ہائی جیکنگ کو جس طرح ناکام بنا کر تمام مسافروں کو محفوظ رکھنے میں کامیابی حاصل کی اور تمام دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ایسا کامیاب آپریشن دنیا کی تاریخ میں پہلے نہیں دیکھا گیا، اس لیے پاکستان آرمی کے اس کامیاب آپریشن کودرجنوں ممالک کی "وارسٹڈی” کا حصہ بنایا گیا ہے۔ بیسوں ممالک کی آرمی کے سنئیر افسران جنہوں نے ملکی کمانڈ کرنی ہوتی ہے وہ "وارکورس” کیلئے نیشنل ڈفینس یونیورسٹی اسلام آباد آتے ہیں۔ پاکستان کی بہادر افواج کی صلاحیتوں کا زمانہ معترف ہے۔
میں خود بھی روٹین معاملات میں مگن ہوں اور آپ سے بھی یہی کہوں گا کہ آپ اپنی روزمرہ لائف کو انجوائے کریں لیکن اس خود اعتمادی، سکون اور تحفظ کا باعث بننے والی افواج پاکستان کیلئے دل سے شکریہ افواج پاکستان ضرور کہیں، فیس بک اور ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر ہیش ٹیگ میں بھارت کو مینشن کرکے بتائیں کہ ہم بے فکر ہیں، یہ دیکھو کھیل کی میدانوں میں، سینماؤں، ریسٹورنٹ اور تفریح گاہوں میں میں انجوائے کررہے ہیں کیونکہ ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں اور افواج پاکستان ہماری محافظ ہے۔
افواج پاکستان کے افسر اور جوان ہمہ وقت وطن عزیز کی سربلندی، دفاع اور استحکام کے لیے اپنی جان ہتھیلی پر لیے پھرتے ہیں، فوجی افسروں اور جوانوں نے ہرمشکل موقع پر وطن عزیز کیلئے جان قربان کرنا اعزاز جانا، ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اگلے مورچوں پر چوکس اور چوکنا افواج پاکستان کی بدولت ہی ہم چین کی نیند سوتے ہیں۔ نا گہانی صورت حال یا آفت میں فوج ہی حرکت میں آتی ہے اور اس کے جوان دور دراز اور کٹھن راستوں والے علاقوں میں متاثرین کی مدد کو پہنچتے ہیں۔ افواج پاکستان ملک وقوم کا عظیم سرمایہ ہیں۔ قوم کو ان پر فخر ہے۔ پاک فوج نے ہر مشکل گھڑی میں قوم کی مدد اور خدمت کی ہے۔ زلزلہ، سیلاب ہو یا کوئی بھی آفت ومصیبت یا ملک دشمنوں اور دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا اور کچلنا ہو، افواج پاکستان نے قوم کو کبھی مایوس نہیں کیا۔ کورونا کی وبا، غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے اور مشکلات کا شکار لوگوں کے لئے امدادی سرگرمیوں میں ان کا فوری بروقت اور موثر کردار نمایاں ہے۔ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے اس کردار کی معترف ہے اور اپنی فوج سے محبت کرتی ہے۔