اداکار ہ زارا نور عباس اور ان کے شوہر اداکار اسد صدیقی چھٹیاں منانے کے لئے لندن پہنچے ہوئے ہیں زارا نور اور اسد دونوں اس ٹوور کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر خوبصورت کیپشنز کے ساتھ شئیر کررہے ہیں تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کتنے خوش ہیں۔ زارا نور عباس اور اسد صدیقی دونوں کی یہ محبت کی شادی ہے دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں پہلے چوٹ کھا چکے ہیں لیکن جب سے ان دونوں نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہے دونوں کا فی خوش ہیں اور وہ خوشی ان کے چہروں سے نظر آتی ہے۔یاد رہے کہ اسد صدیقی عدنان صدیقی کے رشتہ
دار ہیں جبکہ زارا نور عباس بشری انصاری کی رشتہ دار ہیں ان کی ماں اسما عباس اور بشری انصاری دونوں بہنیں ہیں۔ زارا نور عباس کو شروع میں اداکاری کرنے کی اجازت نہیں تھی ایک ڈرامہ کرنے کے بعد انہوں نے کچھ بریک لیا اس کے بعد انہوں نے دوبارہ ایکٹنگ کی طرف دھیان دیا اور پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔انہوں نے کامیڈی اور سنجیدہ دونوں کرداروں میں خود کو منوایا آج زارا کا شمار بہترین اداکاراﺅں میں ہوتا ہے۔اسی طرح سے اسد صدیقی نے بھی اپنا آپ منوایا ہے لیکن وہ زیادہ تر سنجیدہ کردار کرتے ہیں ان کو کامیڈی کرداروں میں کافی کم دیکھا گیا ہے۔لیکن دونوں کی جوڑی کو کافی سراہا جاتا ہے ۔