خواہش ہے میری اولاد میرے شوہر جیسی خصوصیات کی حامل ہو زارا نور عباس

ایک بار اولاد کھو دی جسکا بہت غم ہے
zara noor abbas

اداکارہ زارانور عباس جنہوں نے اداکار اسد صدیقی کے ساتھ شادی کی ہے ،دونوں ایک خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں، دونوں حال ہی میں امریکہ میں عید الفطر کی چھٹیاں منانے کے لئے گئے تھے وہاں سے انہوں نے اپنی خوبصورت تصاویر شئیر کیں۔ زارا نور عباس بے شک اداکاری کی دنیا میں ایک برا مضبوط بیک گراﺅنڈ رکھتی ہیں لیکن انہوں نے نہایت کم عرصے میں ثابت کیا کہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور وہ اپنی فیملی نہیں بلکہ اپنے دم پر انڈسٹری میں آئی ہیں اور جگہ بھی بنائی ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ ”میں نے ایک بار اپنی اولاد کھو دی ہے جس کا مجھے بہت غم ہے”، میں چاہتی ہوں کہ خدا مجھے اولاد دے اورجو میری اولاد ہو وہ اسد صدیقی جیسی ہو یعنی میرے شوہر جیسی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسد کی عادات بہت اچھی ہیں وہ بہت اچھے انسان بھی ہیں ، میں چاہتی ہوں کہ میری اولاد اپنے والد پر جائے اور ان جیسی خصوصیات کی حامل ہو۔زارا نور عباس ننے کہا کہ میرے شوہر نے میرا ہمیشہ بہت ساتھ دیا ہے، میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میری شادی اسد عباس کے ساتھ ہوئی ہے.

ٓآئمہ بیگ نے اپنی کونسی غلطی مان لی؟

شادی کے لئے تیار ہوں انوشے اشرف

لال سنگھ چڈھا کے لئے آڈیشن دیا کیارا ایڈوانی

Comments are closed.