پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے لیے جیل نئی بات نہیں، آصف زرداری ساڑھے 11سال پہلےبھی جیل کاٹ چکےہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں والد سے ملاقات کے بعد بلاول زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں آصف زرداری باعزت بری ہوئے،عدالتی نظام ویسا ہی ہے جیسا مشرف دور میں تھا،جتنا ڈباوَ ڈالنا چاہتے ہیں ڈالیں،سمجھوتہ نہیں کریں گے،
خورشید شاہ کی گرفتاری کے سوال پر آصف زرداری صحافیوں پر برس پڑے
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو سہولیات سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیاجارہا،آصف زرداری بیمار ی کے باوجود پرعزم ہیں اور اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں،آصف زرداری کا کہنا ہے ہم کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے
آئندہ سماعت پر آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ
بلاول زرداری نے مزید کہا کہ یہ حکومت دھاندلی کرکےمسلط کی گئی ،اس حکومت نے عوام کےلیے کچھ نہیں کیا،سلیکٹڈ حکومت عوام کے ووٹوں کی وجہ سے نہیں آتی ،عوام کو مہنگائی کے سونامی اورٹیکس کےطوفان میں دھکیل دیاگیا،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کی خدمت کی،عوام کےلیےبے نظیرانکم سپورٹ پروگرام لائے،عوام نے دیکھ لیا نیازی کا ہر دعویٰ اور وعدہ جھوٹا نکلا،عوام اس حکومت کو گرانے کےلیے تیار ہے،
بلاول کا مزید کہنا تھا کہ چمن دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان سے مل کر تعزیت اور افسوس کروں گا،
جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ