زرادری کے چاروں اطراف ایسے چہرے ہے جو کئی سالوں سے ملک لوٹ رہے ہیں،سراج الحق

0
100
siraj ul huq

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، آج ایوان صدرمیں آصف علی زرداری نے حلف اٹھایا ہے، چاروں اطراف ایسے چہرے تھے جو کئی سالوں سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ہم حلف اٹھاتے ہیں جب تک ہماری جان میں جان ہے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جعلی اسمبلیوں میں ہونے والا صدارتی انتخاب بھی ناجائز، غیر جمہوری ہے، وزیراعظم اور کابینہ جعلی الیکشن کی بنیاد پر عہدوں میں قابض ہیں، مینڈیٹ چوری کے نتیجے میں آنے والی حکومتیں عوامی مسائل حل نہیں کر سکتیں۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ افسوس وزیراعظم شہبازشریف کی پوری تقریر میں غزہ کا ذکر نہیں تھا، رمضان المبارک کے 27 ویں روزے جمعہ کو امریکی سفارتخانے کی جانب ملین مارچ کریں گے، ہم نے دوبارہ امریکی سفارت خانے کی طرف آنا ہے، فلسطینیوں کی حمایت میں واشنگٹن میں جلوس نکالا گیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اگر رمضان کے مہینے میں حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو ہم ایوان صدر یا امریکی سفارت خانے میں داخل ہوں گے۔

Leave a reply