آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت کا نیب کو حکم
سابق صدر آصف زرداری کے خلاف بلٹ پروف گاڑیوں کی ادائیگی کے حوالہ سے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے سابق صدر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی توشہ خانہ سے بلٹ پروف گاڑیوں کی ادائیگی میں عبوری ضمانت کی درخواست پرسماعت ہوئی. کیس کی سماعت جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے کی، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ یہاں 4-2کیسزہیں اگرایک میں گرفتارہوجائے تو باقی کا کیا ہوگا،.جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اگردرخواست گزارآپ کےکسٹڈی میں ہےتوپروڈکشن،واپسی آپ نےہی کرنی ہے، نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت کواختیارہےکہ وہ درخواست گزارکوپیش کرنےکاحکم دیتےہیں یانہیں،
سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سابق صدرنیب کی حراست میں ہیں،ان کی حاضری ضروری ہے،اسلام آباد:میں قانون پربات کروں گا،آصف علی زرداری خودبھی عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں جس پر عدالت نے نیب کو حکم دیا کہ آصف زرداری کو عدالت میں پیش کیا جائے، نیب نے عدالت کو کہا کہ آصف زرداری کو 26 جون کو عدالت میں پیش کریں گے.
واضح رہے کہ نیب میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے خلاف جعلی اکائونٹس کیس کی کل 22 انکوائریاں جاری ہیں، یگا منی لانڈرنگ، پنک ریزیڈنسی، واٹر سپلائی سکیموں کے ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں۔پارک لین، توشہ خانہ گاڑیاں، بلٹ پروف گاڑیوں کی انوسٹی گیشن جاری ہیں جبکہ نوری آباد پاور منصوبہ، ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کی انکوائری ہو رہی ہے.