سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی جیل میں سہولیات کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے جیل میں سہولیات مہیا کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی، سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا، فریال تالپور کےراہداری ریمانڈ کی اجازت کی درخواست پر بھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا.
زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فریال تالپور ایم پی اے ہیں، آصف زرداری کو سہولیات پاکستان کا قانون ساری زندگی کے لئے دیتا ہے
سردار لطیف کھوسی نے کہا کہ آصف زرداری دل کے مریض ہیں، پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کھوسہ صاحب کہتے ہیں کہ حکومت سے بھیک نہیں مانگیں گے، جیل میں اے اور بی کلاس ختم کر دی گئی ہے، اب بہتر سہولیات دی جا رہی ہیں، سہولیات کے لئے آئی جی جیل خانہ جات کو درخواست دینا پڑے گی.
بریکنگ نیوز،حکومت اور فوج ایک پیج پر، وزیراعظم نے ایسا فیصلہ کیا کہ قوم کے دل جیت لئے
واضح رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت میں آصف زرداری کی پیشی کے موقع پر اے کلاس فراہم کرنے اور جیل میں سہولیات کی درخواست کی گئی تھی.
واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میںسابق صدر آصف زرداری کو نیب نے حراست میں لے رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاؤس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے