زرداری کو جیل سے نہ نکالا تو سڑکوں پر آ جائیں گے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کوفوری ہسپتال منتقل کیا جائے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیری رحمان نے آصف زرداری کی صحت کے حوالہ سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت انہیں ہسپتال منتقل کرے اور ہمیں سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور نہ کرے، زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہو گی.

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو جیل میں علاج کی کوئی سہولت میسر نہیں ،ڈاکٹرز کی تجویز کے بعد بھی ان کو جیل میں رکھا جا رہاہے،حکومت انتقام کی ضد پر اڑی ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری بھی اپنے ابا کی صحت خراب ہونے کی خبروں پر میدان میں آ گئے کہا عدالت جاؤں گا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ والد سے جیل میں ملاقات کی ،سرکاری ڈاکٹرزنےآصف زرداری کواسپتال لےجانےکاکہا،حکومت سرکاری ڈاکٹرزکا مشورہ نہیں مان رہی ، حکومت کے خلاف عدالت جارہے ہیں ،والدکوکچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی،

پمزاسلام آباد کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل حکام کو آصف زرداری کی صحت سے متعلق خط لکھ دیا ,خط میں آصف زرداری کی بگڑتی صحت سے متعلق تمام ٹیسٹ تجویز کیے گئے ہیں ، کاڈریک،کمردرد،مہروں،معمول کے بلڈ ٹیسٹ ،شوگر اور دیگر ٹیسٹ شامل ہیں ،آصف زرادی کی صحت تسلی بخش نہیں،تمام ٹیسٹ اڈیالہ جیل میں ہوناممکن نہیں،سابق صدرآصف زرداری کےاسپتال داخل ہونے کے بھی امکانات ہیں،اعلیٰ حکام سے اجازت ملنے پر آصف زرداری کے ٹیسٹ کیے جائیں گے

Comments are closed.