لاہور:اکّ زرداری سب پربھاری:کامیاب دورہ لاہورجاری:کہیں نونی توکہیں پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے لگیں ،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کا مشن لاہور، سابق صدر نے لاہور سے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرا دی۔

ذرائع کے مطابق آج ایک عجیب صورت حال دیکھنے کو ملی جب کپتان کا کھلاڑی جیالا بن گیا۔ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے کم بیک کیلئے پنجاب میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

پی ٹی ائی کے ٹکٹ ہولڈر اعجاز ڈیال نے سابق صدر اصف علی زردای سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اعجاز ڈیال نے پی ٹی ائی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اس سے قبل اعجاز ڈیال 2018 کے عام انتخابات میں این اے 128 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے۔ اعجاز ڈیال کو مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر نے شکست دی تھی

Shares: