آصف علی زرداری سے انہیں اصل تکلیف اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کی ہے۔ چودھری منظور احمد

0
45

وزراء کے ٹویٹس پر پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظوراحمد کا ردعمل.

آصف علی زرداری سے انہیں اصل تکلیف اٹھارویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ کی ہے۔ صرف کراچی پر ہی وفاقی وزراء کی زبانیں کیوں کھلتی ہیں۔ان کو مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے ہوئے غریب لوگ کیوں نظر نہی آتے۔پنڈی اور چکوال میں لوگوں کے گھروں میں آج کھڑا ہونے والا پانی انہیں نظر نہیں آتا۔جعلی ڈگری والا بے مراد پشاور بی آرٹی کے کھذوں اور تیلاب پر کیوں خاموش ہے۔ شمالی لاہور اور دوموریہ پل پر برساتی پانی میں تیرتی گاڑیوں پر انہیں شرم کیوں نہیں آتی۔ سات سالوں میں ایک بھی ہسپتال نہ بنا سکے اور کے پی کے لوگ آج بھی کراچی اور سندھ سے علاج کرواتے ہیں.ان کی لمبی زبانوں نے ہر چیز کی لمبی لائینیں لگوا دی ہیں مگر بدتمیزی سے باز نہی آتے۔ناکام ترین اور کرپٹ ترین حکومت کا جلد یوم حساب شروع ہونے والا ہے۔چودھری منظور احمد

Leave a reply